(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ عرصہ دارز سے اسپین میں طبی خدمات انجام دینے والے فلسطینی ڈاکٹر عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہوگئے۔
فلسطینی وزارت برائے خارجہ امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک میں سے ایک ملک اسپین میں اپنی طبی خدمات انجام دینے والے فلسطینی ڈاکٹر حشام یوسف حمد وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔
واضح رہے کہ حشام یوسف حمد کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ سے تھا اور وہ عرصہ دارز سے اسپین میں طبی خدمات انجام دے رہے تھے ۔