(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرم ابو سالم گزرگاہ کی بندش اور غزہ میں سامان کے داخلے پر پابندی جارحانہ طرز عمل اور صیہونی جرائم کےسلسلے کی کڑی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کےخلاف مسلح مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے صیہونی حکام کی جانب سے کرم ابو سالم گزرگاہ کی بندش اور غزہ میں اشیائے ضروریا کی پابندی کو صیہونی جرائم قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اٹھایا جانے والا اقدام غزہ کے بیس لاکھ فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرم ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت غزہ کے بیس لاکھ مظلوموں کے خلاف اس ظالمانہ اقدام کو کبھی قبول نہیں کرے گی، حماس فلسطینی عوام کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔