(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذکردہ کرفیو کے باعث صیہونی وزیراعظم کی بدعنوانی کے خلاف مقدمے کی سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کی ضلعی عدات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذکردہ کرفیو کے تیسرے مرحلے کے باعث بیجمن نیتن یاھوں کے خلاف بدعنوانی کےمقدمات کی سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کے مقدمات دائر کئے گئے ہیں جس میں سے بعض پر نیتن یاھو پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ سے صیہونی ریاست کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نیتن یاھو فوری طورپر عہدے سے مستعفی ہوں اورعدالتی فیصلے تک حکومتی امور سے دوری اختیار کریں ۔