• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن اور حریت کانفرنس رہنماؤں کی ملاقات

پیر 25-01-2021
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن اور حریت کانفرنس رہنماؤں کی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )کشمیر حریت کانفرنس رہنما عبد الحمید لون اور کشمیر ٹائمز کے چیف ایڈیٹر عابد عباسی کی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں سے ادارہ نوحق میں ملاقات کی۔

حریت کانفرنس اور  فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 26 جنوری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر کشمیر حریت کانفرنس کے رہنما عبد الحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور کشمیر میں   انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے  کرفیو نافذ ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، کشمیری رہنما  آسیہ اندرابی، سید گیلانی اور یاسین ملک سمیت اہم رہنما ؤں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام  بھارت سے مکمل آزادی  جبکہ پاکستان کو چاہتے ہیں ، پاکستان کے عوام سے کشمیری عوام کی امنگیں ہیں، کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان قوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے،  مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں پوری قوم مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر متحد ہے ۔

کانفرنس سے خطاب میں مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کاز کی حمایت کی ہے، پاکستان کا ہر فرد کشمیر اور فلسطین کاز کے ساتھ ہے، حکومت فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر ٹھوس موقف اپنائے۔

کانفرنس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی حتمی ہے، دنیا کی کوئی طاقت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

 اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے انسانیت سوز مظالم کی بد ترین تاریخ رقم کی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر  اور فلسطین کی مکمل آزادی کے لئے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں

ملاقات میں سیکرٹری جنرل فلسطین فاونڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم،رہنما مسلم پرویز، محفوظ یار خان، مولانا باقر زیدی، پیرازہر ہمدانی،علامہ قاضی احمد نورانی، میجر قمر عباس، مطلوب اعوان، قاضی زاہد اور حاجی پرویز بھی شریک تھے۔

Tags: اقوام متحدہحریتحریت کانفرنسصابر ابو مریمعباس زیدیفلسطینفلسطین فاؤنڈیشنکمشیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.