(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے قابض ریاست کے جرائم کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کرنے والے پُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
فلسطین ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر نکالی جانے والی پر امن احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کم سے کم 26 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ۔
واضح رہے کہ فلسطینی ہر جمعہ کو بعد نماز جمعہ قابص صیہونی ریاست کے فلسطین پر جبری قبضے کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں جس کو ختم کرانے کیلئے اسرائیلی فوج طاقت کا بھرپور استعمال کرتی ہے ۔