(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازکی پابندی کے باوجود 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا گیا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر عائد پابندی کے باوجود فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی سے شروع ہوا اور تما م رکاوٹیں اور گرفتاریوں کے باوجود کم سے کم تیس ہزار سے زائد فلسطینی باشندوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا ۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی جس نے پرانے بیت المقدس اور اطراف سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی، شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اول آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی تاہم تمام کوششوں کے باوجود فلسطینیوں کی کثیر تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا ۔