(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی صدر نے موساد کے سربراہ کو ملاقات سے چند منٹ قبل ملاقات کا پیغام بھجا، جو پہلے سے وائٹ ہاوس میں موجود تھے، یہ ملاقات بغیر کسی پروگرام کے کی گئی ہے جس میں اہم اور خفیہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خفیہ ادارے ‘موساد’ کے سربراہ ‘یوسی کوہن’ سے جمعہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سے طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول سے ہٹ کرملاقات کی،
دونوں رہ نماؤں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا، یوسی کوہن نے صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی، کوہن کے واشنگٹن کے دورے کے دوران تھوڑے ہی عرصے میں یہ ملاقات ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے امریکی صدر کے ملاقات کے فوری بعد یوسی کوہن سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتنن یاہو نے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔