(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نیٹوترجمان کا کہنا ہے کہ نیوی گیشن کی آزادی کو عالمی قوانین کےمطابق برقرار رکھا جانا چاہیے ان قوانین کی پاس داری عالمی امن کے لیے بہت ضروری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کی نیٹو فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادیوں کے لیے نیوی گیشن کی آزادی بہت ضروری ہے، ایران کو چاہیے کہ عالمی شپنگ قوانین کا احترام کرے۔
نیٹوترجمان کا کہنا ہے کہ نیوی گیشن کی آزادی کو عالمی قوانین کےمطابق برقرار رکھا جانا چاہیے ان قوانین کی پاس داری عالمی امن کے لیے بہت ضروری ہے۔
یاد رہےکہ گذشتہ ہفتے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا جس میں عملے کے 2 افراد بھی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ایران آئل ٹینکر پر حملے کے الزام کی تردید کرچکا ہے۔