(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو نہیں چاہتے کہ ان سے پہلے اشکنازی متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں اس لئے انھوں نے سیاسی مداخلت سے اس دورے کو ایک بار پھر ملتوی کرادیا ہے۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے نیوز چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے اہم عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے نئے مشنز اور تجاری اور معاشی منصوبوں کے افتتاح کے لئے وزیر خارجہ گابی اشکنازی کو متحدہ عرب امارات روانہ ہونے سے روک دیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے دورے سے قبل وزیر خارجہ گابی اشکنازی متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں۔
حکومتی اتحادی بلیواینڈ وائٹ پارٹی کے سینئر رہنما گابی اشکنازی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ امارات میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالیہ پابندیوں جس میں اسرائیلی شہریوں کی عارضی بندش شامل تھی پر گفتگوکریں گے تاہم نیتن یاھو کی جانب سے ان کے دورے میں سیاسی مداخلت کرنے ہوئے روک دیا گیا ہے۔