(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 افراد کی جان لے لی جبکہ 2307 نئے مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقبوضہ غرب اردن میں کرونا کے 15 مریض جاںبحق ہوئے جبکہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مہلک وائرس نے 12 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 2307 مریض سامنے آئے۔ غرب اردن میں نئے آنے والے مریضوں کی تعداد 1598 اور غزہ میں 709 بتائی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 135 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔