(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ الخلیل سے تعلق رکھنے والا 62 سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مارچ سے لے کر اب تک کورونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 23 فلسطینی باشندے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے جاں بحق فلسطینیوں میں سے18کا تعلق مغربی کنارے سے چار کا تعلق مشرقی بیت المقدس جبکہ ایک کا تعلق محصور شہر غزہ سے ہے ۔