(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض اسرائیل میں پانچ ماہ میں دوسرا الیکشن ہورہا ہے، یہ الیکشن اس لئے بھی اہم ہیں کیونکہ یہی الیکشن اس بات کا فیصلہ کریں گے کے اسرائیل کےحالیہ وزیراعظم "بیجمن نیتن یاھو” اگراس الیکشن میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ بدعنوانی کے سنگین الزامات کے باوجود وہ اسرائیل کے سب سے طویل مدتی وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے۔
بائیں بازوکے69 سالہ اسرائیلی وزیراعظم "بینجمن نیتن یاھو” کوان انتخابات میں سابق آرمی چیف اور”بلیواینڈ وائٹ” سیاسی پارٹی کے رکن "بینی گٹز” سے کانٹے کے مقابلے کی امید ہے۔ آج منگل کو”اسرائیلی کنیسٹ” کےانتخابات میں اسرائیل کے وزیراعظم "نیتن یاھو”نے اپنی اہلیہ” سارہ” کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اوراپنی فتح کی امید ظاہرکرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں سے انتخابات میں بھرپورشرکت کا اپیل کی، انھوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان جس میں "ڈونلڈ ٹرمپ” نے ان انتخابات کو کانٹے کا قرار دیا ہے پرردعمل میں کہا کہ مقابلہ واقعی بہت برابرکاہے۔
دوسری جانب نیتن یاھو کے مد مقابل "بینی گٹز” نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مقبوضہ بیت المقد س کے شہر "تل ابیب "میں اپنے آبائی علاقے "روش هاعين” میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے شہریوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج تبدیلی کیلئے ووٹ دے رہے ہیں ہم کو ملک سے کرپشن اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔