(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ” فرانس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی ابھی ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو بین الاقوامی قانون اور متفقہ مفادات کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے نقصان کا باعث بنے۔”
فرانسیسی وزارت خارجہ نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 800 نئی صیہونی رہائشی یونٹس کی تعمیر کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کیلئے مزید غیر قانونی رہائشی یونٹس کی تعمیر کو فوری طورپر روکے اور کسی ابھی ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے جو بین الاقوامی قانون اور متفقہ مفادات کی بنیاد پر پر دو ریاستی حل کو نقصان کا باعث بنے ۔”