(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےرات کے وقت کیمپ پر حملہ کیا ، مقامی رہائشیوں کے ساتھ جھڑپوں میں قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کے بہانے گھسنے کی کو شش کی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 5فلسطینی شدید زخمی اور 3 گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی غاصبانہ فوجوں نے مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس کے قریب عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کئی گھروں کے دروازے اورکھڑکیوں کے شیشےٹوٹ گئے۔
صہیونی فوج نے تلاشی کے بہانے گھروں میں گھسنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے مقامی رہائشیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔
اسرائیلی فوجی فورس نےرات کے وقت کیمپ پر حملہ کیا جس سے مقامی رہائشیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں جھڑپ کے دوران قابض فوج نے 3 فلسطینی نوجوانوں کو بد ترین تشدد کرتے ہوئے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کے فائر کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،قابض فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر 5فلسطینی نوجوانوں کو پاؤں میں ،پیٹ میں اور کمر میں شدید نوعیت کے زخم آئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی باشندوں نے طبی معالجے کے لیے نابلس کے قریبی ہسپتال رافدیہ منتقل کردیا ہے۔