(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق محصور شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی یومیہ بریفنگ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کےدوبارہ بڑھتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سےر وکنے کی محدود وسائل کی موجودگی میں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم وبا کےمتاثرین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ غیر معمولی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے دوسرے صوبوں میں بھی پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی مجموعی تعداد 7668 تک سامنے آئی ہے۔