(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ کو شہید کی میت حوالے نا کر نے کی ذہنی اذیتیں دینے کی نفسیاتی کوشش 10ماہ تک جاری رہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہید ماھر زعترہ کی میت کو غاصب صہیونی فوج نے اہل خانہ کے حوالے کردیا ۔
قابض فوج نے10ماہ قبل علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس میں لائنز گیٹ کے قریب نوجوان ماھر زعترہ کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا تاہم صہیونی فوج نے زعترہ پر الزام عائد کر تے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی نوجوان کی جانب سے فوج پر چھریوں کے وار کر نے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد نوجوان پر گولیاں چلائی گئیں تاہم شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا جاتا ہے جس میں فلسطینی شہید ماھرزعترہ بھی ایک اضافہ ہے تاہم ایسی ہی دیگر صہیونی انسانیت سوز کارروائیوں میں فلسطینی باشندوں پر مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے