(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب نئی غیر قانونی صیہونی بستی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جس میں تین سو کے قریب رہائشی یونٹس بنائے جائیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن غسان دغلس نے بتایا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے بلدیاتی ادارے کے سربراہ نے صیہونی کنیسٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے جواز میں تین سو گھروں پر مشتمل نئی صیہونی بستی تعمیر کی جائے ۔
اپنی تجویز کےجواز میں انھوں نے دلیل دی ہے کہ نئی بستی کی تعمیر سے بیت صفافا میں قائم یہودی بستی جس میں دو سو سے زائد صیہونی آباد ہیں کو ایک جانب جمع کرنے میں مدد کے ساتھ ساتھ عربوں کے خلاف نئی طاقت بنائی جاسکتی ہے۔