(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حکام کے مطابق دیر الاسد شہر میں سب سے زیادہ 148 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 991 ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی وباء کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے قائم کردہ عرب ایمرجنسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے دیر الاسد شہر میں سب سے زیادہ 148 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ حورہ میں 4 نیے مریض سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 103 ہوگئی۔ مجد الکروم میں کرونا کے 19 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اندرون فلسطین کے دوسرے علاقوں ام الفضم میں 79، رھط میں 57، الطیبہ میں 49، جسر الزرقاء میں 43، البعنہ میں 34 اور دبوریہ میں 32 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔