(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نےرام اللہ ضلع کے متعدد دیہاتوں اور قصبوں میں آج ، پیر کے روز صبح سویرے چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے صحافی سمیت متعدد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منقتل کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے گاؤں خربثا بنی حارث میں حملہ کیا اور دو نوجوانوں ، محمد مطیع اور عدنان طلعت کو گرفتار کرلیا۔
صہیونی فوج نے بیت ریما نامی قصبے پر حملہ کیا اور آنسو گیس کے بے تحاشہ استعمال سے فلسطینی باشندوں اور میڈیا کے نمائدوں کو زخمی کردیا ، اسرائیلی فوج نے فوٹو جرنلسٹ محمد ترکمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ صدام ساھر البرغوثی اور اس کے والد ساھر البرغوثی کو بھی گرفتار کیا۔
ذرائع نےبتایا کہ صہیونی فوج نے کوبر گاؤں اور دیر غسانہ قصبے پر بھی حملہ کیا اور ایک شخص جس کی شناخت ثائر البرغوثی کے نام سے ہوئی گرفتار کرلیا ، اسرائیلی فوج نے دیگر متعدد راہگیروں کو بھی گرفتارکیا جن کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔