• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں صہیونی فوجی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار

پیر 01-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں صہیونی فوجی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوج نے صہیونی مذہبی جنونی آباد کاروں کی شناخت پر متعدد فلسطینیوں کو علی الصبح گرفتار کرلیا۔

ذرائع کےمطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی جانب سے کی گئی  پر تشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

صہیونی فوجی دستوں نے شمال مغرب میں واقع جینن شہر اور طیبہ گاؤں پر دھاوا  بولا اور فلسطینی  گھروں میں داخل ہوکردرجنوں  شہریوں کو گرفتار کرلیاجبکہ طولکرم ،شن بیت  اور بیت لحم  سمیت  کئی شہروں  میں  قابض اسرائیلی فوجیوں  نے بڑے پیمانے پر بے گناہ لوگوں کو حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب بیت الحم  میں صہیونی آباد کاروں نے  پتھراؤ کر کے سڑک بند کرکے شر پسندی پھیلانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بناتے ہوئے فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے بعد صہیونی آباد کارموقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم آج صبح قابض فوج کی جانب سے صہیونی  شر پسند آباد کاروں کی نشان دہی پر یہ  غیر قانونی گرفتاریاں  کی گئی ہیں۔

Tags: اسرائیلی فوجی تشددصہیونی آبادکارقابض ریاست اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.