(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مسلمانوں کو جمعہ کے خطبے میں شریک نہ ہونے دینے کے لیےقابض حکام نے مسجد کے ہر دروازے پر پولیس تعینات کردی۔
ذرائع کے مطابق آج جمعہ کے مبارک دن قابض ریاست میں صہیونی حکام کی جانب سے صبح سے ہی فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئےصہیونی پولیس تعینات کردی گئی ہے جس کے بعد سے بغیر کسی وجہ کے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج اور حکام فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصی سے دور رکھنے کے لیے مختلف بہانوں سے پریشان کرتے رہتے ہیں البتہ کورونا وائرس کے خطرات کا بہانہ بناکر نمازیوں کے لیے بند کی گئی مسجد اقصی کو 2 ہفتہ قبل ہی دوبارہ نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے تاہم آج جمعہ کے روز خطبے سے پہلے پھرایک بار صہیونی پولیس کے پہرے میں مسلمانوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔