(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم عسقلان میں یہودی بستیوں کے دورے پر تھے کے اس دوران ان پر مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ کے حملے کئے گئے جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم نے محفوظ بم پروف بنکر میں پر بھاگ کر جان بچائی ۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے قریب عسقلان کےعلاقے کا دورہ کیا عسقلان میں موجودگی کے دوران غزہ سے ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد نیتن یاھو کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا اور انہیں وہاں سے ایک خفیہ پناہ گاہ میں لے جایا گیا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک میزائل داغا جو غزہ کی سرحد کی دوسری جانب عسقلان شہر میں گرا , یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں موجود تھے۔
فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے, اس واقعے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ غزہ کی پٹی کا علاقہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے زیرانتظام ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔