(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار سال قید اور تین ہزار شیکل (اسرائیلی کرنسی ) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے 36سالہ ماہر ابو ھنیہ کو قابض صیہونی فوج نے تین سال قبل ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد مقدمہ چلائے بغیر جیل میں ڈال دیا تھا اور اب گزشتہ روز قابض فوج کی صیہونی عدالت کی جانب سے ماہر ابو ھنیہ پر یکرفہ مقدمہ چلانے کے بعد مجرم قراردیتے ہوئے چار سال قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
عدالت میں اسرائیلی پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام لگاگیا کہ ماہر ابو ھنیہ اسرائیلی فوج پر منظم حملوں کی منصوبہ بندی اور کم عمر فلسطینی نوجوانوں کو چاقو کے حملوں کیلئے ذہنی طورپر تیارکرنے میں مددکرتا تھا ۔