• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مراکش کے شہر طنجہ میں فلسطین اور سوڈان کے حق میں پر جوش یکجہتی ریلی

ریلی میں شرکاء نے فلسطین اور سوڈان کے مظلوم عوام کے حق میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

پیر 17-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مراکش کے شہر طنجہ میں فلسطین اور سوڈان کے حق میں پر جوش یکجہتی ریلی
0
SHARES
0
VIEWS

رباط۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

مراکش کے شمالی شہر طنجہ میں عوامی یکجہتی کی ایک پُرجوش اور باوقار احتجاجی سرگرمی منعقد ہوئی جس میں شہریوں نے فلسطینی اور سوڈانی عوام کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کیا اور غزہ پر قابض اسرائیل کے جاری محاصرے کی کھل کر مذمت کی۔

یہ احتجاجی سرگرمی متعدد شہری انجمنوں کی اپیل پر منعقد ہوئی جن میں غیرسرکاری ادارہ “منظّمہ التجدید الطلابی” بھی شامل تھا۔ سرگرمی کا عنوان تھا
“غزہ سے فاشر تک ایک ہی زخم.. عالمی خاموشی اور جابرانہ جارحیت”

شرکاء نے فلسطینی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت، ان کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ سنہ2023 ءکے 8 اکتوبر کو قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی وحشیانہ جنگِ نسل کشی میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ اس سفاکیت نے غزہ کی 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

10 اکتوبر کو فائر بندی کا اعلان نافذ ہونے کے باوجود قابض اسرائیل نے اسے درجنوں بار روند ڈالا جس کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔

شرکاء نے سوڈان کے مغربی شہر فاشر کے نہتے شہریوں کے ساتھ بھی گہرا یکجہتی اظہار کیا اور “قوات الدعم السریع” کے وحشیانہ حملے اور شہریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی۔ اپریل سنہ2023 سے جاری سوڈانی فوج اور “قوات الدعم السریع” کے درمیان تصادم نے انسانی بحران کو سنگین تر بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار افراد مارے جا چکے ہیں اور قریب 1 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.