(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی اسٹڈیز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ایک ایسا نصاب تعلیم مرتب کیا ہے جسے پڑھنے والے بچے اور نئی نسل اسرائیل کے خلاف نفرت نہیں کرے گے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست کے پالیسی اسٹڈیز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک رپورٹ ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق عالمی صہیونی لابی کی محنتوں کے نتیجے میں اب سے سعودی عرب کے درسی نصاب میں واضح تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جن کے بعد اب سعودی درسی کتابوں سے یہودیوں اور صہیونیوں کے خلاف مواد ہٹاکر اس کی جگہ اسرائیل سے دوستی کا سبق پڑھایا جائے گا۔
سعودی حکام کی جانب سے اس نئے تعلیمی نصاب کی بدولت عربی مسلمان بچوں کو اسرائیل سے محبت اور دوستی کی جانب متوجہ کیا جائے گا جس کی بدولت عرب مسلمانوں کی نئی نسل کے دماغ کو فلسطین کی جانب ہمدردی سے نہ دیکھنے کی عملی ترغیب دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سے پہلے ایک اور عرب ملک مراکش بھی اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد سے اپنے ملک کے تعلیمی نصاب میں اسرائیلی ثقافت اور تاریخ کو شامل کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں یہ نیا نصاب آئندہ تعلیمی سال سے رائج کیا جائے گا۔