(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام شہریوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ مشکوک افراد کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی میں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور شہری امور کے وزیر ، حسین الشیخ نے رام اللہ میں وزیرصحت می کیلہ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات پر اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود فلسطینی حکومت نے عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں غیر معمولی اقدامات کیئے ہیں جس کا نیتجہ نظر آرہا ہے اور غرب اردن میں 19 میں سے 17 متاثرین اب صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم انھیں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ فلسطین میں داخل ہونےو الے ہر شخص کا معائنہ کیا جارہا ہے اور تمام شہریوں کی اسریننگ جاری ہے ۔