(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب سے دورہ روس پر جلد روس کا دورہ کریں گے اس حوالے سے تنظیمی تیاریاں کررہے ہیں۔
اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اسلامی جہاد کو ماسکو کے دورے کی باضابطہ طورپر دعوت دی گئی ہے، روس کی جانب سے دورے کی دعوت پر جلد ماسکو کا دورہ کریں گے فی الحال ہم اس حوالے سے تنظیمی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے بعد جماعت ماسکو کا دورہ کرے گی ۔
واضح رہے کہ اسلامی جہاد کی قیادت نے وسط فروری 2019ء کو روس کا دورہ کیا تھا، رواں سال یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں روس کے دورے پر ہے۔