(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے صیہونی ریاست اسرائیل کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن جانے والی لبنانی مزاحمتی تحریک حزب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ خبروں کے مطابق صیہونی فضائیہ اسرائیلی سرحدوں کے قریب اسرائیل کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن جانے والی لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیئے تاہم ان حملوں کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لبنان سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فضائیہ دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے شام کے علاقے نبی ہبیل میں واقع شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ پر حملہ کیا جس میں ایک شامی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دمشق نے ایک اور اسرائیلی حملہ ناکام بنایا تھا۔ سن 2006 کے بعد سے حالیہ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان مسلح جھڑپوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔