(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی پٹی میں بجلی گھر کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ذریعہ گیس کے منصوبےمیں قطر اور یورپی یونین تعاون سے غزہ کے بجلی کے بحران کو کم کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں دو روزقبل محصور علاقہ غزہ میں بجلی کے شدید بحران کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ایک وڈیو کانفرنس کے انعقاد پرحکومتی عہدیداران سمیت قطر ی سفیر اور فلسطین میں یوروپی یونین کے نمائندے مسٹر سوین کون وان برگ سڈورف کے ساتھ غزہ میں واحد پاور پلانٹ مائع ایندھن کے بجائے گیس پر کا م کر نے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس حوالے سے فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی کی جانب سےتصدیقی بیان جاری کیا گیاہے جس کے مطابق ان کا کہناتھا کہ قطری حکومت نے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران سے نکالنے اور غزہ میں گیس اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہےجس میں ا سرائیل میں گیس پائپ لائنوں کو بڑھانے کے لیے قطر 60 ملین ڈالر مختص کرے گا جبکہ یوروپی یونین کے نمائندے مسٹر سوین کون وان برگ سڈورف نے بھی غزہ کی پٹی میں توسیع مکمل کرنے کے لیے 20 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔