(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے امریکی سفارتخانے کے سامنے نام نہاد امن منصوبے کے خلاف نعرے باز ی کرتےہوئے اس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں امریکی سفارت خانے کے باہر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے امریکا کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد سازشی امن منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے درج تھے ۔
واضح رہے کہ امریکا کے تیار کردہ مشرقی وسطی ٰ کے امن منصوبے کو عرب لیگ سمیت دنیا کےاکثر ممالک نے یہ کہتے ہوئےمستردکردیا ہے کہ اس منصوبے میں اہم فریق فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے ۔