(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں2 ماہ مسلسل تشدد کا نشانہ بننے کے بعد کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر رہائی پانے والےقیدی دوبارہ حراست میں لے لیا ۔
اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں غاصب فوجی اہلکاروں کی جانب سے قلقیلیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان موسیٰ الصاوی کو بغیر کسی جرم کے ان گھر پر چھاپہ مار کر تشدد کے دوران دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔
واضح رہے کہ موسیٰ الصاوی کو صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے 2 ماہ قبل ہی رہا کیا گیا ہے تاہم اس وقت بھی قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کے جرم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات کی وضاحت نہ دیتےہوئے صہیونی انتظامی جیل میں نوجوان کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔