(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوج نے بے گناہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے بد ترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں طولکرم کےمشرقی محلے میں صہیونی فوج کی جانب سے25 سالہ فلسطینی نوجوان محمد ابو شنب کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان محمد ابو شنب کو حراست میں لیتے ہوئے بری طرح تشدد کانشانہ بنایا گیا جس کے بعد صہیونی فوج نے محمد ابو شنب کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
قابض فوج کی اس پر تشدد کارروائی کے بعد نوجوان اور اس کے اہل محلہ کی جانب سے غاصب فوج اور صہیونی حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں فوج اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔