(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان پر بے بنیاد الزامات لگا تے ہوئے تشدد کیا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوجیوں نے رات گئے گھر وں پر چھاپہ مارکارروائی میں فلسطینی نوجوان 30 سالہ فادی احمد عمراہ کواغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اغوا ہونے والے فلسطینی نوجوان پر صہیونی فوج کی جانب سے مزاحمتی تنظیم کی حمایت کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کے بعد قابض فوج نے نوجوان کو اس کے اہل خانہ کے سامنے تشدد کرتے ہوئے فوجی گاڑی میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔