(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی خاتون ھنادی الحلوانی کو صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر نے کے فیصلے کے بعد رہا کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اقصی کی حامی سماجی کارکن اور مسجد اقصی کی استاد حنادی الحلوانی کو کالعدم تنظیم کے لئے خدمات فراہم کرنے کے الزام میں المسکوبیا حراستی مرکز میں کئی گھنٹوں تک تفتیش کےبہانے پوچھ گچھ کر نے کے بعد بالآخر کوئی ثبوت نہ ملنے پر حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی خاتون حنادی الحلوانی پر الزامات ثابت نہ ہونے پر صہیونی پولیس کی جانب سے انہیں رہائی تودیدی گئی ہے تاہم وہ 6 ماہ تک مسجد اقصی سے جلا وطن کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون الحلوانی کے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہیں صہیونی حراست میں تفتیش کی گئی ہے بلکہ مسجد اقصی کی حمایت کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی درس و تدریس کی پاداش میں کئی مرتبہ انہیں قابض صہیونی انتظامی مراکز میں قید کیا گیا ہے