(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی فوج داری عدالت نےتحریک فتح، حماس اور اسلامی جہاد کے فدائین کےحملوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائدکرتے ہوئے یہ رقم فلسطینی فدائی حملوں کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونےوالے اخبار’معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینیوں کو واجب الاداء رقوم میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اخبار کے مطابق اسرائیل کی فوج داری عدالت نےتحریک فتح، حماس اور اسلامی جہاد کے فدائین کےحملوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعایدکرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ یہ رقم دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران 15 فلسطینی فدائی حملوں کے متاثرین میں تقسیم کی جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی کوشش ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ٹیکسوں کی مد میں دی جانے والی رقوم میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرے اور یہ رقم ان اسرائیلیوں میں تقسیم کی جائے جن کے رشتہ دار فلسطینیوںکے فدائی حملوں میں ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔