• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

قابض ریاست نے فلسطینی زرعی اجناس کی برآمدگی پر پابندی عائد کردی

پیر 10-02-2020
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
قابض ریاست نے فلسطینی زرعی اجناس کی برآمدگی پر پابندی عائد کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   قابض ریاست اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل  کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فلسطین کی زرعی اجناس ومصنوعات کی اردن کے راستے برآمد پر پابندی عاید کردی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر زراعت ریاض العطاری  نے فلسطینی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ اسرائیلی سرحدی امور کے ڈائریکٹر نے تمام برآمدکنندگان اور متعلقہ فریقوں کو آگاہ کیا ہے کہ فلسطین کی تمام زرعی مصنوعات کی اردن کی سرحدی گذرگاہ کے راستے عالمی منڈی کو اتوار سے بھیجنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم اس وقت نازک سیاسی صورت حال سے دوچار ہیں، ہم ان اقدامات کے نتیجے میں منفی اثرات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں لیکن میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان اقدامات کے  اسرائیلی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں اور ہم مختلف اقدامات کرسکتے ہیں۔اسرائیل ہماری قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے جو بھی اقدامات کرے گا، ہم ان کا جواب دیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان1990ء کے عشرے میں اوسلو امن معاہدے پر دست خط کے بعد سے کشیدہ حالات کے باوجود تجارتی تعلقات برقرار رہے ہیں اور 2014ء میں امن مذاکرات کی معطلی کے باوجود ان کے درمیان زرعی اجناس اور مصنوعات کی تجارت جاری رہی ہے۔اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع مشرق اوسط امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے دونوں فریقوں میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور مقبوضہ بیت المقدس ، دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع مختلف شہروں اور غزہ کی پٹی میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Tags: اردنریاض العطاریزرعی وزیرسرحدی امورصیہونی ریاستفلسطینی اتھارٹیفلسطینی اجناسقابض ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.