(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج کے مسلسل چھاپے، بےگناہ افراد کے اغوا کا نا رکنے والا سلسلہ اور شہریوں پر بے بنیاد تشدد تا حال جاری۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں علی الصبح گھروں پر چھاپے مار کرمتعدد فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے13افراد کواغوا کرلیا, جبکہ جنوبی الخلیل کے دورا قصبے اور جنوب مشرقی نابلس کے قصبہ عقربا پربھی صہیونی فوجیوں نے بے بنیاد الزامات کے بعد نہتے فلسطینی شہریوں کوگھروں سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب رام اللہ میں صہیونی فوجیوں نے کفر نعمہ قصبے میں رہائش پزیراسلامی جہاد کے ایک اعلی عہدیدار جمعہ الطایع کوان کے گھر سے اغوا کرلیا۔
واضح رہے کہ جمعہ الطایع کو صہیونی عقوبت خانوں میں پچھلے 18 سال پابند سلاسل رہنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔