(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اطالوی وزیرجارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دائمی اور دیر پا امن کا راستہ فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل دو ریاستی حل سے ہوکر گذرتا ہے۔
اطالوی وزیرخارجہ لویگی ڈی مایو کی نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقت کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی مساعی پر تبادلہ خیال کے دوران اسرائیلی اقدامات پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیاں غیر آئینی ہیں جو خطے میں امن مساعی کو آگے بڑھانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
انکا مزید کہنا تا کہ اٹلی فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد اور عالمی قوانین کی روشنی میں اس مسئلے کے حل پر زور دیتا رہے گا۔