(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حکومتی بروقت اقدامات سے فلسطین میں کورونا کی وباء کی روک تھام میں کامیابی ہوئی ہے تاہم یہ مرض ابھی بھی خطرناک ہوسکتا ہے ۔
رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیرصحت می کیلہ کے بتایا کہ گزشتہ روز غرب اردن میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 261 ہوگئی ہے جس میں سے چھ کا تعلق غزہ شہر سے ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی بروقت اقدامات کے باعث یہ مرض فلسطین میں بے قابو نہیں ہوا ، پوری دنیا میں کورونا وائرس سے تباہی مچی ہوئی ہےتاہم فلسطین میں یہ مرض قابو میں ہے اور اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بہت اطمینان بخش ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ منگل کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 18 مریض صحت ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طورپر کورونا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔