(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں 59 اور غزہ کے علاقے میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیاہے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں کرونا وائرس کے 59 کیسز سامنے آنے کے بعد مزید کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان اور صدارتی دفتر میں تعلقات عامہ اور اطلاعات کے ڈائریکٹر غسان نمر نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بہت بہترین انداز میں نمٹا ہے مقبوضہ فلسطین میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ غرب اردن میں 59 اور غزہ کے علاقے میں کرونا کے دو کیس سامنے آئے ہیں ، ان مریضوں میں سے 17 مریض شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ 42 اس وقت قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فلسطین میں 4 ہزار افراد کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے 59 افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔