(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں چوبیس گھنٹوں کےدوران2ہزار 3سو 38 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیض کی گئی اور 31 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے تاہم اس دوران 1ہزار 5سو 34 افراد وائرس کا شکار ہونے کےبعد صحت یاب بھی ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 31 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 4سو 58 ہوگئ ہے، اس دوران مزید 2338 کیسز کی تصدیق بھی کئی گئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 225،967 ہوگئی ہے، ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 1 فصد8ہے، فعال کیسز کی تعداد 9 اعشاریہ 9 فیصد ہے اور اموات ایک اعشاریہ ایک فیصد ہے۔
گذشتہ ایک روز کے دوران رجسٹرڈ ہونےو الے نئے کیسز میں 1980 کا تعلق غرب اردن اور 358 کا مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے ہے۔