(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اونروانے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اونروا’ مشرق وسطیٰ میں موجود 56 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کررہی ہے۔
فلسطینی مہاجرین کی بہبود کے لیے قائم کردہ امریکی ریلیف ایجنسی’یو این آر ڈبلیو اے’ اونروا کے ہائی کمشنر ‘کریسٹین ساونڈرز’ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ادارے کے مالی سال 2020ء کے لیے سالانہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی فراہمی کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ‘اونروا’ مشرق وسطیٰ میں موجود 56 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کررہی ہے جس میں ان کی صحت کی صورتحال سمیت رہائش ،خوراک اور ان کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات لازمی طورپر شامل ہیں جس کے لئے ‘ریلیف ایجنسی’ کو سال 2020ء کے لیے اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی خاطر ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے ‘اونروا’ کے مینڈیٹ میں 2023ء تک کی توسیع کی ہے۔ریلیف ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی سماجی، معاشی اور مالی حالت کافی خراب ہے اور ان کی بہبود اور بحالی کی سرگرمیوں کے لیے ایجنسی کو رواں سال کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔