(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) توفیق الطیراوی نے کہا ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ کے بیان سے فلسطینی قوم کی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ریاض المالکی اب بین القوامی سطح پر فلسطین کے موقف کو رکھنے کے اہل نہیں رہے ہیں اب ان کو اپنے عہدے سے دستبردار ہوجاناچاہئے۔
فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن میجر جنرل توفیق الطیراوی نے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی ، کے گذشتہ روز ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاض المالکی کے بیان سے فلسطینی قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی فلسطینی قوم اب آپ کو بین القوامی سطح پر اپنے نمائندہ کے طورپر قبول نہیں کرسکتی ۔
انھو نے کہا کہ فلسیطنی وزیر خارجہ نے قابض اسرائیل کے فلسطینی قوم کے خلاف جارحانہ اقدامات اور وادی اردن اور مغربی کنارے کو سرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو کوئی اہمیت نا دیتے ہوئے صیہونی وزیراعظم سے ملاقات کی امید کا اظہار کرکے شہداء کی قربانیوں کی تذلیل کی ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے جنیوا کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کا موقع ملا تو فلسطینی صدر محمود عباس ماسکو جائیں گے۔
ماسکو نے حال ہی میں دونوں سیاستدانوں کے درمیان ذاتی ملاقات کی میزبانی کی تجویز پیش کی ہے، المالکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں فلسطینیوں اور اسرائیلی حریفوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی ہے۔