(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں مشتعل فلسطینیوں نے فوجی گاڑیوں پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا اور ایک جیب کو جلا کرتباہ کردیا۔
قابض ریاست کے ایک عبرانی اخبار”معاریف "کے مطابق اسرائیلی فوج کی بارڈر سیکیورٹی پٹرولنگ پارٹی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس میں دیوار فاصل کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس دوران فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے ایک فوجی گاڑی پر پٹرول بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فوجی جیپ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعے میں صیہونی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔