• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مزاحمت کارصیہونی ریاست کیلئےدردسر بن گئے، اسرائیلی اخبار

منگل 21-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی مزاحمت کارصیہونی ریاست کیلئےدردسر بن گئے، اسرائیلی اخبار
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صیہونی ریاست کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی غیرمعمولی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی حکام کیلئے درد سر بند چکے ہیں ، جدید ترین ٹیکنالوجی اور طاقت کے باوجود صیہونی حکام مزاحمت کاروں کے خلاف مطلوبہ نتائج حاصل کرنے  میں  ناکام ہیں ۔

اسرائیل کی ایک عبرانی نیوز ویب سائٹ "والا”  نے نام لیئے بغیر اسرائیلی فوجی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں  انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صیہونی حکام کیلئے درد سربن گئے ہیں ، جدید ترین ٹیکنالوجی اور طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود اسرائیلی سیکیورٹی حکام مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں ۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مزاحمت کاروں کی جانب سے سرنگوں کی کھدائی کا پتہ لگانے کیلئے ایک نہایت حساس زیر زمین نظام نصب کیا ہے جس کا مقصد مزاحمت کاروں کی جانب سے "اسرائیل” کی سرحد پر کسی بھی نئی سرنگ کی کھدائی کا انکشاف کرنا ہے۔

رپورٹ کے  مطابق قابض فوج کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 5 سالوں کے درمیان متعدد سرنگوں کو تباہ کیا ہے تاہم ابھی بھی سرنگوں کی کھدائی کہیں نہ کہیں جاری ہے جو اسرائی کی سیکیورٹی کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیانظام سرحد پر کھودی گئی نئی سرنگوں کی موجودگی کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا۔سائٹ کے مطابق  فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ نیا نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس سسٹم میں زیر زمین کھدائیوں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی سینسر موجود ہیں۔  تاہم اسے پوری سرحد پر پھیلانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

Tags: اسرائیلی فوجدرد سرصیہونی فوجی ترجمانفلسطینی سرنگیںمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.