(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سےفلسطینی اسیروں کے ٹرائل میں توسیع کرنا نفسیاتی تشدد کے حربے استعمال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے فلسطینی اسیر ہشام البشتی،مالک ابو سینا اور احمد ابو الہوا کے خلاف مقدمات کی پاداش میں صہیونی انتظامی جیلوں میں سنگین سزائوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقدمات کی سماعت تا حال شروع نہیں ہوسکی ہیں اور وہ اسی طرح صیہونی قیدمیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی عدالت نے ان اسیروں کے مقدمے کی سماعت آئندہ سال 2021۔1۔4 تک ملتوی کر دی ہے ۔
واضح رہےکہ صہیونی عدالت کافلسطینی اسیروں کے ٹرائل میں توسیع کرنا نفسیاتی تشدد کے حربے استعمال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔