(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں قید فلسطینی نورالدین کو بدنام زمانہ ‘عوفر’ جیل میں تفتیش کاروں کے ذریعے موذی مرض لاحق ہوا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں صیہونی زندان میں قید فلسطینی کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن کےشہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والے اسیر نورالدین صرصور کو اسرائیل کی بدنام زمانہ ‘عوفر’ جیل میں تفتیش کاروں کے ذریعے موذی مرض لاحق ہوا، صیہونی زندان سے رہائی کے بعد اس کا طبی معائنہ کرایاگیا تو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہوگئی ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نورالدین صرصور کو اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو بیتونیا سے حراست میں لیا اور گذشتہ منگل کو اس کی رہائی عمل میں لائی گئی، 14 دن عوفر اور ‘بنجمن’ نامی بدنام زمانہ صیہونی عقوبت خانوں میں گذارے وہاں پر اس سے تفتیش کرنے والے اسرائیلی جلادوں میں بعض کرونا کا شکار تھے اور انہوں نے دانستہ طورپر یہ وائرس قیدی تک منتقل کیا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اسرائیلی جیل انتظامیہ پر قیدی کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ اور تفتیش کاروں نے غیرانسانی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا۔