(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نےچار جون کو اختتام پزیر ہونے والے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک کی توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں صدر دفتر سے جاری بیان کےمطابق فلسطینی صدر محمود عباس نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے عائدکردہ لاک ڈاؤن جو چار جون کو ختم ہورہا تھا اس میں 30 جون تک کی توسیع کرتے ہوئے اس کو مزید ایک ماہ کیلئے نافذکردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے جس کیلئے سخت اقدامات کی ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے باعث دو ماہ کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کی معیاد چار جون کو مکمل ہورہی تھی ۔