(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی حکومت نے مقامی سینیر صحافی کی ایک میل کے ذریعے بلا جواز برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طریقہ شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔
غزہ میں وزارت اطلاعات کے ترجمان سلامہ معروف خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس” سےطویل عرصے سے وابستہ سینئر مقامی فوٹو جرنلسٹ ایاد احمد کو اچانک اور بلا جواز برطرفی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینی صحافی کو توہین آمیز انداز میں برطرف کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، "اے پی” کی جانب سے ایاد احمد کو ایک ای میل میں کہا کہ اسے ادارے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کسی ملازم کو فارغ کرنے کا یہ شرمناک اور قابل مذمت طریقہ ہے۔فلسطینی حکومت نے صحافی ایاد احمد کی پیشہ وارانہ صحافت کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یاد نے اسرائیلی ریاست کے جرائم کو جس جرات اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کو بے نقاب کیا اس پروہ داد تحسین کا مستحق ہے۔