(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی لائبریرین نے سمارٹ فون ایپلیکیشن کے ذریعے کتاب کا حصول ممکن بنادیا جس کےبعد اب شہریوں کو لائبریری جائے بغیر وہاں موجود کتاب تک رسائی ہوگی جبکہ اس طریقے سےنایاب کتابوں کی حفاظت بھی ممکن ہو سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطینی محصور حصے غزہ کے علاقے خان یونس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فلسطینی استاد محمد معمر نے لائبریریوں میں کتابیں ادھار لینے کے روایتی طریقے کو سمارٹ فون سے تبدیل کرتے ہوئےE.T.Dکے نام سے پہلی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعےاب کتابیں پڑھنے کے شوقین حضرات کو اپنے موبائل پر ہی اپنی من پسند کتاب پڑھنا میسر آئے گی۔
فلسطین باشندے معمر شہر کے مشرق میں ایک اسکول میں لائبریرین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اپلیکیشن کی مدد سے اب کم وقت میں بغیر کسی قیمت کےکتابوں کے شوقین افراد کے لیے اپنی من پسند کتاب کا حصول ممکن ہو سکے گا۔